کیرئیر کے آغاز میں گلی محلوں میں ہونیوالے تھیٹر میں اداکاری کرتا تھا ‘ اسماعیل تارا

لیلیٰ میری پسندیدہ ہیروئن ہیں ، ڈانس میںجو مہارت رانگی بیگم کو حاصل تھی وہ کسی اور اداکارہ کو نہیں

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:03

کیرئیر کے آغاز میں گلی محلوں میں ہونیوالے تھیٹر میں اداکاری کرتا تھا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا نے کہا ہے کہ شوبز میں چار دہائیوں سے زیادہ گزار چکا ہوں ، اپنے کیرئیر کے آغاز میںگلی محلوں میں ہونے والے تھیٹر میں اداکاری کرتا تھا ۔ایک انٹر ویو میں اسماعیل تار نے کہا کہ ففٹی فٹی سیٹ کام میں بڑی محنت کرنی پڑی ۔ یہ ایک مشکل ٹاسک تھا کیونکہ 20منٹ کے شو میں مختلف گٹ اپ کرنا پڑتے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہاتھی میرا ساتھی ، چیف صاحب اور شاید آفریدی جیسی فلموں میں کام کیا ہے ،پہلے جو فلمیں بنتی تھیں اس میں پرانی مشینری استعمال ہوتی تھی مگر آج جدید ٹیکنالوجی آ گئی ہے جس سے فلم بہتر بننا شروع ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لیلیٰ میری پسندیدہ ہیروئن ہیں ، ڈانس میں جو مہارت رانگی بیگم کو حاصل تھی وہ کسی اور اداکارہ کو نہیں ۔انہوںنے کہا کہ آج کے دور میں جدید ٹیکنالوجی سے بہت سی سہولتیں میسرآگئی ہیں اور کم محنت کرنا پڑتی ہے جبکہ ہمارے دورمیں کسی پراجیکٹ کو مکمل کرناانتہائی مشکل ہوتا تھا۔