Live Updates

زلزلہ زدگان کے پیسے کھانا مردار کھانے کے برابر سمجھتا ہوں

میرے متعلق جو اسٹوری لگائی گئی وہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 20 جولائی 2019 12:03

زلزلہ زدگان کے پیسے کھانا مردار کھانے کے برابر سمجھتا ہوں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جولائی2019ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زلزلہ زدگان کے پیسے کھانا مردار کھانے کے برابر سمجھتا ہوں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔شہباز شریف بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

برطانوی اخبار کی خبر پر اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے کہا میرے متعلق جو اسٹوری لگائی گئی وہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ زلزلہ زدگان کے پیسے کھانا اسے سمجھتا ہوں کہ جیسے مردار کھانا۔پتا نہیں جھوٹی سٹوری چھپوانے کی کیا ضرورت تھی۔میں نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے کہ ایرا میں جو شخص تھا نیب اس وقت کہاں تھی۔میں نے اگر خیانت کی ہوتی تو پھر اس شخص کو بھی عدالت میں پیش کرتے۔

(جاری ہے)

واضح رہےرطانوی اخبار کے صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ شہبازشریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں سے چوری کی۔ برطانوی امدادی ادارے نے پنجاب کے لیے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کا انکشاف برطانوی شہری آفتاب محمود نے کیا۔امداد میں سے چوری کیے گئے لاکھوں پاؤنڈز پہلے برمنگھم منتقل کیے گئے، پھرپیسے مبینہ طور پر شہباز شریف کے برطانوی بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہوئے۔

دوراقتدارمیں شہبازشریف کے اکاؤنٹس میں لاکھوں کی مشتبہ ٹرانزیکشن ہوئی، 2003ء میں شریف خاندان کے اثاثے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ تھے۔ جس کے بعد 2018ء میں شریف خاندان کے اثاثے 20 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئے، مبینہ منی لانڈرنگ کا پیسہ شہبازشریف کی اہلیہ، بچوں اورداماد کو منتقل ہوا۔شہباز شریف نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے اپنے خلاف سیاسی انتقام قرار دیا تھا لیکن برطانوی صحافی شہباز شریف کی جانب سے تردید سامنے آنے کے باوجود اپنی خبر پر قائم ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات