مسلم لیگ (ن) نے نیب کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی

احتساب کے نام پرحکومت کے مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے ، چیئرمین نیب مستعفی ہوں‘ حنا پرویز بٹ کی قرارداد کا متن

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:09

مسلم لیگ (ن) نے نیب کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) پاکسان مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے نیب کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔

(جاری ہے)

قرارداد کے متن میں چیئر مین نیب سے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ احتساب کے نام پرحکومت کے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔نیب کے مقدمات میں صرف الزامات ہوتے ہیں کوئی ثبوت نہیں۔نیب کی یہ کارروائیاں آئین وقانون کی نفی اور عوامی ووٹوں کی توہین ہے ۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں ۔لیگی اور اپوزیشن رہنمائوں پر عائد الزامات ختم کر کے انہیں فوری رہا کیا جائے۔