عراقی انٹیلی جنس نے شام میں داعش کے وزیر تیل کو موت کی نیند سلا دیا

فوز محمد جبیر الراوی تیل اور اس کی مصنوعات کی تجارت کے میدان میں سب سے بڑا فنڈنگ نیٹ ورک چلا رہا تھا،رپورٹ

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:11

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) عراق کے قومی انٹیلی جنس کے ادارے نے الارملہ البیضاء سیکورٹی آپریشن کے ذریعے شام میں داعش تنظیم کی دفاعی خطوط کو توڑ ڈالا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکورٹی امور کے عراقی ماہر فاضل ابو رغیف نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اس سلسلے میں شام کے صوبے دیر الزور میں عراقی انٹیلی جنس کے زیر انتظام فورس نے داعش تنظیم کے وزیر تیل کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ابو رغیف کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں داعش کی فنڈنگ لائن کو تباہ کر دیا گیا۔ اس دوران تنظیم کے مالیاتی نیٹ ورک کے بانی فوز محمد جبیر الراوی سے لے کر داعش کے وزیر مالیات کے نام سے جانی جانے والی شخصیت تک کی زندگی کا خاتمہ کر دیا گیا۔سیکورٹی امور کے عراقی ماہر نے مزید بتایا کہ داعش کا وزیر تیل ثابت ترکی (ابو حسان) ہے۔ وہ تیل اور اس کی مصنوعات کی تجارت کے میدان میں سب سے بڑا فنڈنگ نیٹ ورک چلا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :