شیخ رشید کے اچانک خطاب کی دعوت پرعثمان بزدار ہکا بکا ہو گئے

پہلے بتایا جاتا میں نےخطاب کرنا ہے تو تیاری کر کے آتا۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی سرائیکی میں گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 20 جولائی 2019 13:04

شیخ رشید کے اچانک خطاب کی  دعوت پرعثمان بزدار ہکا بکا ہو گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2019ء) : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار وزیر ریلوے شیخ رشید کے خطاب کی دعوت پر ہکابکا رہ جائے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بھی میانوالی میں ٹرین کی افتتاحی تقریب میں پہنچے۔شیخ رشید نے تقریب کے دوران خطاب کی دعوت دی۔عثمان بزدار نے پہلے تو سرائیکی میں تقریر کی لیکن پھر کہا کہ پہلے بتایا جاتا میں نےخطاب کرنا ہے تو تیاری کر کے آتا۔

وزیراعلی پنجاب اس سے پہلے تقریب میں آئی جی پنجاب سے ہاتھ ملانا بھول گئے تھے جس پر انہوں نے وضاحت کی تھی کہ ابھی میری ٹریننگ جاری ہے۔ واضح رہے زیر اعلیٰ عثمان بزدار کے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ وہ اتنا بڑا صوبہ سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں کیونکہ ان میں خود اعتمادی کی کمی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم دوسری طرف لوگوں کی یہ بھی رائے ہے کہ عثمان بزدار بہت سادہ طبیعت کے آدمی ہیں وہ سب کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں۔

اور وزیر اعلیٰ بننے کے بعد بھی ان کی یہی عادت ہے اور ان کی طبیعت میں کوئی بدلاؤ یا غرور نہیں آیا۔ کچھ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ میڈیا کو اور عوام کو ایسے وزیر اعلیٰ کی عادت ہے جو خود کو عام انسانوں سے اوپر سمجھتا ہے اور عثمان بزدار پر اسی لیے تنقید کی جاتی ہے کیونکہ وہ سادہ طبیعت کے مالک ہیں۔۔اسی حوالے سے عثمان بزدار کی کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ہیں جو ان کی سادگی کا منہ بولتا ثبوت ہوئیں۔

تصاویر میں دیکھ جا سکتا ہے کہ عثمان بزدار سائلین کے مسائل سن رہے ہیں اور نہ صرف مسائل سن رہے ہیں بلکہ انہوں نے سائلین کو اپنے ساتھ نشست پر بٹھایا ہوا ہے۔عثمان بزدار کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں اور صارفین نے وزیراعلیٰ کے کام کی بہت تعریف کی ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلیٰ کے اچھے کام کی تعریف کرنی چاہئیے۔جب کہ کچھ صارفین نے کہا کہ ہمیں تو یقین ہی نہیں آ رہا ہے کہ یہ عام سادہ سا شخص وزیراعلیٰ ہے جب کہ ماضی میں تو شہباز شریف کے ارد گرد سیکورٹی گارڈ کا حصار ہوتا تھا جس وجہ سے عام شخص ان سے بات کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔