قبائلی اضلاع انتخابات ،تاریخ ساز دن ہے،افتخار درانی

قبائلی علاقہ جات کی عوام کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، معاون خصوصی کا بیان

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:46

قبائلی اضلاع انتخابات ،تاریخ ساز دن ہے،افتخار درانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کیلئے آج تاریخ ساز دن ہے،قبائلی علاقہ جات کی عوام کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

قبائلی اضلاع میں انتخابات کے حوالے سے بیان میںانہوںنے کہاکہ قبائلی عوام صوبائی حکومت کے لیے اپنے عوامی نمائندوں کو تاریخ میں پہلی دفعہ منتخب کررہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ قبائلی علاقہ جات کی عوام کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔افتخار درانی نے کہاکہ عوام اپنے گھروں سے نکل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے اپنے امیدواروں کے لیے ووٹ کریںکیونکہ آپ کے ووٹ سے ہی آپ کے امیدوار جیتیں گے۔افتخار درانی نے کہاکہ اپنے فیصلہ آپ کرنے کا یہ بہترین دن ہے۔

متعلقہ عنوان :