احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو اصلی قرار ، مریم نواز کا رد عمل بھی آ گیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 جولائی 2019 13:09

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو اصلی قرار ، مریم نواز کا رد عمل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2019ء) : احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو کو اصل قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو سے متعلق اپنی رپورٹ میں وڈیو کو اصل قرار دیا جس کے بعد مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز کا رد عمل بھی آگیا ہے۔ مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اس خبر کو شئیر کرتے ہوئے کہا ''اللہ اکبر''۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی گئی تھی جس کی بنیاد پر مسلم لیگ ن نے جج ارشد ملک پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کیسز کے فیصلے دباؤ میں آ کر دئے۔

(جاری ہے)

اس پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا کو جج ارشد ملک کی ویڈیو دکھائی جبکہ ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اورمسلم لیگ ن کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے خلاف مبینہ ویڈیو منظر عام پر لانے سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چار گھنٹے کی طویل مشاورت کی تھی۔ مریم نواز شریف نے اپنی پریس کانفرنس سے قبل پارٹی صدر شہباز شریف و دیگر سینئیر رہنماؤں سے تقریباً 4 گھنٹے تک مشاورت کی اور ان کو ریلیز کی جانے والی اس ویڈیو اور آڈیو سے متعلق آگاہ کیا مسلم لیگ ن کی جانب سے جج ارشد ملک کی یہ ویڈیو ریلیز کیے جانے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا چینلز پر اس حوالے سے کافی بحث و مباحثہ بھی کیا گیا۔

جس کے بعد احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اپنا بیان حلفی جمع کروایا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے شریف خاندان کی جانب سے رشوت کی پیشکش کی گئی تھی۔ جج ارشد ملک نے اس حوالے سے اپنے بیان حلفی میں مزید بھی کئی انکشافات کیے تھے۔