ابوظہبی دنیا کا سب سے محفوظ شہر، جنوبی افریقی شہر جرائم میں آگے

ْدنیا کی328 شہروں میں جنوبی ایشیا کا کوئی شہر شامل نہیں، دبئی چھٹے نمبر پر ہے، سروے کمپنی نمبیکو

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:53

ابوظہبی دنیا کا سب سے محفوظ شہر، جنوبی افریقی شہر جرائم میں آگے
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کو دنیا کا سب سے محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے دو شہروں میں جرائم کی شرح سب سے زیادہ ہونے کی وجہ سے غیر محفوظ قرار پائے ہیں۔دنیا کے 328 شہروں میں جنوبی ایشیا کا کوئی شہر شامل نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک وسیع ڈیٹا بیس سے رکھنے والی سروے کمپنی نمبیکو نے کی جاری کردہ معلومات میںبتایاکہ جون 2019 تک دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں ابوظہبی کے 89.3 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے رہا ہے۔

فہرست میں ابوظہبی کے بعد دیگر پانچ محفوظ ترین شہروں کی قطر کا دارالحکومت دوحہ، کینیڈا کا شہر کیوبک، تائیوان کا شہر تائی پے جبکہ جرمنی کا شہر میونخ ہیں۔

(جاری ہے)

محفوظ ترین شہروں میں مشرق وسطیٰ کے دیگر شہر بھی شامل ہیں تاہم امارات کا شہر دبئی چھٹے نمبر پر ہے۔ دبئی کے 83.3 پوائنٹس ہیں۔اس کے بعد سوئٹزر لینڈ کا مشہور شہر زیورخ اور جرمنی کا دارالحکومت برلن کا نمبر ہے۔

ہانگ کانگ نویں اور ترکی کا شہر اسکیشر 10 ویں نمبر پر ہے۔دنیا کے 328 شہروں کا تفصیلی جائزہ لے کر ان کی درجہ بندی امن وامان ، اشیاء خور و نوش، رہائشی اخراجات ، مختلف اشیا کی قیمتوں ، صحت اور جرائم کی شرح کی بنیاد پر کی گئی ہے۔فہرست میں جن دیگر خلیجی شہروں کے نام شامل کیے گئے ہیں ان میں مسقط 28 ویں نمبر پر، بحرین کا دارالحکومت منامہ 32ویں، سعودی شہر ریاض اور جدہ بالترتیب 64 اور 103 نمبر پر ہیں۔

دنیا کے دیگر ممالک کے شہر جن میں جرائم کی شرح سب سے زیادہ ہے ان میں وینزویلا کا دارالحکومت کراکس سرِ فہرست ہے، جنوبی افریقہ کا شہر پیٹر ماریٹز برگ، پاپوا نیو گینی کا پورٹ مورسبے اور ہٴْنڈراس کا شہر سان پیڈرو شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کے شہر پری ٹوریہ اور ڈربن کو بھی اس فہرست میں رکھا گیا ہے جہاں جرائم کی شرح زیادہ ہے۔