دنیا کی ماہر پولیس فورس اسکاٹ لینڈ یارڈ کا نیوز سسٹم، ٹوئٹر اکاؤنٹ اور ای میل ہیک

میٹروپولیٹن پولیس کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ جس کے دس لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں سے نامناسب ٹویٹس بھی شیئر کی گئیں

ہفتہ 20 جولائی 2019 14:04

دنیا کی ماہر پولیس فورس اسکاٹ لینڈ یارڈ کا نیوز سسٹم، ٹوئٹر اکاؤنٹ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) دنیا کی ماہر پولیس فورس اسکاٹ لینڈ یارڈ کا نیوز سسٹم، ٹوئٹر اکاؤنٹ اور ای میل ہیک ہو گئے ۔برطانوی ٹی وی کے مطابق اسکارٹ لنڈ یارڈ کے جس نظام سے اعلامیے اور خبریں جاری کی جاتی ہیں، وہاں سے اچانک نامعلوم افراد کو برے الفاظ لکھ کر بھیجے گئے۔اسی نیوز سسٹم سے متعدد ای میلز بھی کوڈ ورڈز اور ٹیسٹ لکھ کر سینکڑوں افراد کو بھیجی گئیں۔

دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسکارٹ لینڈ یارڈ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہیکرز کے ہتھے چڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

میٹروپولیٹن پولیس کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ جس کے دس لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں سے نامناسب ٹویٹس بھی شیئر کی گئیں تاہم ان ٹویٹس کو بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ٹویٹس میں پولیس اور متعدد لوگوں کو نام لے کر نشانہ بنایا گیا تھا۔اسکارٹ لینڈ یارڈ کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ ہمارا ای میل نہیں بلکہ سسٹم ہیک ہوا جس کو ماہرین نے نشاندہی ہوتے ہی واپس لے لیا ہے۔اسکارٹ لینڈ یارڈ کے متعلقہ افسروں کا کہنا تھا کہ ہم کھوج لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ دراصل ہوا کیا تھا۔ ہم نے اپنے نیوز ڈیسک کے انتظامات میں تبدیلی شروع کر دی ہے۔