ٹرمپ اور ماکروں کے مابین ٹیلی فونک گفتگو،ایران کے معاملے پر تبادلہ خیال

ہفتہ 20 جولائی 2019 14:04

ٹرمپ اور ماکروں کے مابین ٹیلی فونک گفتگو،ایران کے معاملے پر تبادلہ ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل ماکروں سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایران کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران کے جوہری پروگرام پر گفتگو کی۔ یہ بات چیت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک برطانوی آئل ٹینکر کو اپنے قبضے میں لیا۔ فرانسیسی صدر کی کوشش ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والی تاریخی جوہری ڈیل کو بچا لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :