محبت کر کے دوسرے پر اپناحق نہیں جتانا چاہیے، ماورہ حسین

ہفتہ 20 جولائی 2019 14:23

محبت کر کے دوسرے پر اپناحق نہیں جتانا چاہیے، ماورہ حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) پیپاکستانی اداکارہ ماورہ حسین نے کہا ہے کہ محبت کر کے دوسرے پر اپناحق نہیں جتانا چاہیے۔

(جاری ہے)

اس کی مثال انہوں نے اپنے ٹویٹ میں اس طرح دی کہ سورج نے کبھی بھی زمین پر اپنا حق نہیںجتایا۔ انہوں نے کہا کہ محبت ایک خوبصورت احساس ہے اور اس کے ذریعے آپ اپنی زندگی کے ہر لمحے کو خوشگوار بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے پر اپنا حق جتا کر اس کی زندگی کو تنگ نہ بنائیں بلکہ اسے بھی زندگی اپنے طریقے سے گزارنے کا حق دیں۔