Live Updates

امریکا کی سپورٹ مل جائے تو عمران خان کی حکومت نئے انداز میں آئے گی

ہماری فتح ہے کہ افغان عمل سے بھارت کو نکال دیا۔دنیا کی کوئی طاقت مدرسوں کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔ شیخ رشید کی میڈیا کانفرنس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 20 جولائی 2019 14:40

امریکا کی سپورٹ مل جائے تو عمران خان کی حکومت نئے انداز میں آئے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مال گاڑیوں سے مقرر اہداف سے زیادہ آمدن ہوئی۔جلد پانچ نئی ٹرینیں چلانے جا رہے ہیں۔24 اگست کو خود کو عوام کے سامنے پیش کریں۔ریلوے میں نظام کی بہتری کے لیے مزید بھرتیاں کی جائیں گی۔ہم نے پاکستان ریلوے کا پانچ ارب روپے کا خسارہ کم کیا۔

ریلوے کے پھاٹک ختم کر کے اور ہیڈ بریج یا انڈر پاس بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جھاڑوں پپھرتے پھرتے کونوں کے قریب آ گیا ہے۔شاہد خاقان عباسی کے کیس میں بھی جان ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ امریکا کی سپورٹ مل جائے تو عمران خان کی حکومت نئے انداز میں آئے گی۔ہماری فتح ہے کہ افغان عمل سے بھارت کو نکال دیا۔دنیا کی کوئی طاقت مدرسوں کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔

(جاری ہے)

جب کہ ایک اور میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ چوروں کو ایک ماہ میانوالیجیل میں رکھیں سارا لوٹا ہوا پیسا واپس کردیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر ریلوے کے ہمراہ میانوالی ایکسپریس کا افتتاح کیا، میانوالی ایکسپریس لاہورسے براستہ سرگودھا میانوالی جائیگی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ چوروں کو ایک ماہ میانوالی جیل میں رکھیں سارا لوٹا ہوا پیسا واپس کردیں گے۔

انہوں وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے چوروں کو 9 اسٹار جیلوں میں رکھا ہوا ہے، جیل میں 2، 2 اے سی اور 60 انچ کی اسکرین دی ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عدالت میں بھی اے سی اور پھر پروڈکشن آرڈر بھی ان کا اے سی میں گزرتا ہے۔ شیخ رشید نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ انہیں ایک ماہ میانوالی کی جیل میں رکھیں سارا لوٹا ہوا پیسا واپس کردیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات