نیدرلینڈز میں برقعہ پہننے پر پابندی،

خلاف ورزی پر 150یوروجرمانہ ہوگا تمام عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کے برقعہ پہننے پرپابندی ،اطلاق یکم اگست سے ہوگا

ہفتہ 20 جولائی 2019 15:54

نیدرلینڈز میں برقعہ پہننے پر پابندی،
ایمسٹر ڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) نیدرلینڈز میں یکم اگست سے برقعہ پہننے پر پابندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈز میں تمام عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کے برقعہ پہننے پرپابندی ہوگی جس کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔رپورٹ کے مطابق برقعہ پہننے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے پر 150 یوروز کا جرمانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

اس قانون کا اطلاق اسکولوں، پبلک ٹرانسپورٹ، اسپتالوں اور سرکاری عمارتوں پر بھی ہوگا۔قانون کے مطابق سرکاری افسران اور ٹرانسپورٹ ورکرز اس بات کے پابند ہوں گے کہ اگر وہ کسی برقعہ پوش کو دیکھیں تو اسے اپنے چہرے سے نقاب ہٹانے کا کہیں اور اگر وہ ایسا نہ کریں تو انہیں بس، ٹرین یا سرکاری عمارت سے باہر نکال دیں۔ اگر وہ مزاحمت کریں تو پولیس کی مدد بھی طلب کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :