میگھن مارکل ہمیشہ کالا لباس ہی کیوں پہنتی ہیں وجہ سامنے آگئی

ْشاہی تقریبات میں عوام کی مرکز نگاہ بننے سے بچنے کے لئے کالے لباس کا انتخاب کرتی ہوں،بیان

ہفتہ 20 جولائی 2019 15:54

میگھن مارکل ہمیشہ کالا لباس ہی کیوں پہنتی ہیں وجہ سامنے آگئی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) برطانوی شاہی خاندان کا گزشتہ سال حصہ بننے والی برطانوی اداکارہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان کی تمام تقریبات میں کالا لباس زیب تن کرنے کی وجہ بتا دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے بتایا کہ وہ شاہی تقریبات میں عوام کی مرکز نگاہ بننے سے بچنے کے لئے کالے لباس کا انتخاب کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

شاہی خاندان کے مبصر رچرڈ فٹس ولیمز نے واضح کیا کہ میگھن مارکل شاہی تقریبات کے علاوہ دیگر کاموں میں بھی سادہ اور سیاہ لباس پہنتی ہیں۔انہوں نے سادہ لباس پہننے کو ترجیح دینے کے حوالے سے کہا تھا کہ اگر وہ رنگین لباس پہنیں گی تو اٴْن کا لباس خبر بن جائے گا ۔انہوں نے گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم دی لائن کنگ کے پریمئر میں بھی کالا لباس پہنا تھا۔خیراتی تنظیموں کی جانب سے منعقد کسی تقریب میں بھی میگھن کالا لباس ہی پہنتی ہیں۔میگھن کے نزدیک کالا لباس پہننے سیاٴْن کے خیر کے کام کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :