رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران منشیات کی3195ملزمان گرفتار،3158مقدمات درج

سٹی ڈویژن نی689، کینٹ ڈویژن588، سول لائن ڈویژن454، صدر ڈویژن433، اقبال ٹائون ڈویژن346 ، ماڈل ٹائون ڈویژن نی648مقدمات درج کئے

ہفتہ جولائی 17:04

رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران منشیات کی3195ملزمان گرفتار،3158مقدمات درج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) لاہور پولیس نے رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی3195ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں3158مقدمات درج کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران سٹی ڈویژن نی689، کینٹ ڈویژن588، سول لائن ڈویژن454، صدر ڈویژن433، اقبال ٹائون ڈویژن346جبکہ ماڈل ٹائون ڈویژن نی648مقدمات درج کئے ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سی1516کلوگرام سے زائدچرس ،38کلو 872گرام ہیروئن،86کلو گرام سے زائد افیون اور35ہزار362 بوتلیںشراب بھی برآمدکی گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ نئی نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنا پولیس سمیت ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اشفاق خان نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف بھی سخت اقدامات عمل میں لا رہے ہیں۔ نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنانے والے سماج دشمن عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ شہری نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔