نادرا ایل ڈی اے کو بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کرے گا

ہفتہ جولائی 17:26

نادرا ایل ڈی اے کو بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کرے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جعل سازی اور فراڈ کی روک تھام کے لئے شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی خاطر نادرا کا تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ قصور ‘شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں واقع نادرا کے دفاتر میں ایل ڈی اے کے سہولت ڈیسک قائم کئے جائیں گے جہاں ان اضلاع کے رہائشی ایل ڈی اے سے متعلق اپنی درخواستیں جمع کرواسکیں گے۔اس سلسلے میںلاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اورنادرا کے درمیان(کل)پیر22جولائی2019ء کو دن 10:45بجے ایل ڈی اے آفس جوہر ٹائون کے کمیٹی روم میں ایک ایم او یو پر دستخط کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :