سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کشمیر فریڈم موومنٹ کی جانب سے شہداء کشمیر کو خراج عقیدت

ریاض کے مقامی ہوٹل میں کشمیر فریڈم موومنٹ کی جانب سے شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 20 جولائی 2019 17:32

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کشمیر فریڈم موومنٹ کی جانب سے شہداء ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ) ریاض کے مقامی ہوٹل میں کشمیر فریڈم موومنٹ کی جانب سے شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سےکیا گیا جس کی سعادت حافظ جنید نے حاصل کی ہدیہ نعت فیصل آکاش نے پیش کی نظامت کے فرائض پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب کے صدر حافظ عرفان کھٹانہ نے سرانجام دیئے تقریب کی صدارت رابطہ سیکرٹری کشمیر فریڈم موومنٹ سعودی عرب محمد وقاص نے کی اعزازی مہمان خصوصی ملک حمید تھے۔



ملک اعجاز اعوان تقریب کے میزبان تھے تقریب میں پاکستان اور کشمیر کی سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندگان نے بھر پور شرکت کی تقریب سے محمد افضل ، انتظار نقوی ،عامر چشتی ،پرویز گورسی،ایم پرویز کھٹانہ ،محمد امتیاز،سردار اسرار الحق،محمد رشید،انجینئر شفیق اور ارشد محمود تبسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں شہداء کشمیر ہمارا حقیقی ورثا ہیں کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کشمیر رہنماوں کو رہائی دی جائے اقوام متحدہ کو چاہئیے کہ وہ کشمیر کا فیصلہ انکی خواہشات کے مطابق کریں تاکہ وہ چین سے اپنی زندگی گزار سکیں۔

(جاری ہے)


مقررین کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے تمام سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کشمیر کے لئے کام کرنا ہوگا صدر تقریب محمد وقاص اور تقریب کے میزبان ملک اعجاز اعوان نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر براعظم ایشیا میں امن کا بحال ہونا ناممکن ہے مسئلہ کشمیر ہم سب کی اولین ترجیح ہے تقریب کے اختتام پر تقریب کے میزبان ملک اعجاز اعوان نے پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب اور یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ اس کے بغیر ہمارا پیغام نامکمل ہے۔