بابر اعظم کوون ڈے ٹیم کا کپتان بنا دیا جائے، جاوید میانداد

اگر ویون رچرڈز یا این بوتھم کو پاکستان کی کوچنگ دی جائی تو سمجھ آتا ہے ورنہ غیر ملکی کوچ کا کوئی فائدہ نہیں ،سابق کپتان

ہفتہ 20 جولائی 2019 17:54

بابر اعظم کوون ڈے ٹیم کا کپتان بنا دیا جائے، جاوید میانداد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ سرفراز احمد کی جگہ ون ڈے ٹیم کے لئے بابر اعظم کو کپتان بنا کر نئی شروعات کرے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید میانداد نے کہا کہ بورڈ کو یہ سوچنا ہو گا کہ کیسے کرکٹ میں بہتری لانی ہے، جن کھلاڑیوں نے پہلے کپتانی کی ہے ان کو دوبارہ آزمانے سے بہتر ہے کہ ایک نئے کھلاڑی کو موقع دیا جائے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کوچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ویون رچرڈز یا این بوتھم کو پاکستان کی کوچنگ دی جائی تو سمجھ آتا ہے کہ یہ دونوں لیجنڈز اپنے تجربے سے ٹیم کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ان دونوں لیجنڈز میں سے کوئی کوچنگ کے لئے حامی نہیں بھرتا تو بورڈ کو چاہئے کہ وہ لوکل کوچ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ جس نے ساری زندگی کرکٹ کھیلی ہو اسے ہی ٹیم کا کوچ ہونا چاہئے نا کہ اسے جو سائنسی طریقوں اور کمپیوٹر سے کوچنگ کرتا ہو۔

متعلقہ عنوان :