Live Updates

وزیر اعظم سے دو حہ کے ہائی اڈے پر قطر ائیر لائنزا کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ

ہفتہ 20 جولائی 2019 19:42

وزیر اعظم سے دو حہ کے ہائی اڈے پر قطر ائیر لائنزا کے چیف ایگزیکٹو کی ..
دو حہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) وزیراعظم عمران خان سے امریکا جاتے ہوئے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ہوائی اڈے پر قطر ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو افسر اکبر الباقر نے ان سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

مشیرتجارت عبدالرزاق دائود، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اوربری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی پہلے ہی واشنگٹن میں موجود ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ امریکا کا پہلا دورہ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات