بابری مسجد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

رام مندر تنازعہ کی لڑائی مضبوطی کے ساتھ لڑی جائے گی، بیان

ہفتہ 20 جولائی 2019 19:50

بابری مسجد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ رام مندر تنازعہ کی لڑائی مضبوطی کے ساتھ لڑی جائے گی۔ بورڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا ولی رحمانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بابری مسجد کے بدلے میں کوئی چیز نہیں لی جائے گی۔ ثالثی کمیٹی سے بات چیت میں بورڈ اس لئے شامل ہوا کیونکہ اس کو سپریم کورٹ نے تشکیل دیا تھا۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ ایودھیا تنازعہ کے مقدمے میں مسلم فریق سمجھوتہ پر غور کررہا ہے۔ بورڈ نے اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ وہ مقدمہ لڑنے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور کسی طرح کے سمجھوتے کی بات نہیں سوچی جارہی ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت 6 دسمبر 1992ئ کو ہوئی تھی جب انتہا پسند ہندوؤں کے ٹولے نے تمام قانونی، سماجی و اخلاقی اقدار پامال کرتے ہوئے تاریخی بابری مسجد شہید کردی تھی۔