بیویوں کیلئے ناشتہ خود بناتا ہوں، محمود اسلم

ہفتہ 20 جولائی 2019 19:50

بیویوں کیلئے ناشتہ خود بناتا ہوں، محمود اسلم
ٰ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) اداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ وہ اپنی دونوں بیویوں کیلئے ناشتہ خود بناتے ہیں اوراس بات کا اظہار کرنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

محمود اسلم نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ حادثاتی طور پر اداکاری کے شعبے میں آئے کیونکہ ان کا اداکاری کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور جب انہوں نے پہلی فلم’’دنیا‘‘ میں کام کیا تو اس کا معاوضہ 20 ہزار روپے ملا۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ بات کہنے میں انہیں کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی کہ وہ اپنی دونوں بیویوں کیلئے ناشتہ خود بناتے ہیں کیونکہ ان کی والدہ نے انہیں گھر کا کام اس لئے سکھایا تاکہ وہ کسی پر انحصار نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :