ایران روسی شہریوں کے حقوق کا احترام کرے، روس

ہمارے شہریوں کو مغربی ممالک اور ایران کے درمیان جاری سیاسی رسہ کشی میں یرغمال نہیں بنایا جانا چایئے، چیئرمین خارجہ کمیٹی

ہفتہ 20 جولائی 2019 20:03

ایران روسی شہریوں کے حقوق کا احترام کرے، روس
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) روس کے ایوان بالا کی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین کوسٹیٹکن کوساچیووف نے کہا ہے کہ روس اس بات کو یقینی بنائے کہ ایران آبنائے ہرمز میں ضبط ٹینکر پر سوار روسی شہریوں کے حقوق کا احترام کرے۔ ایران کی طرف سے ضبط کئے گئے ٹینکر سے متعلق کمپنی نے ایران میں روسی سفارت خانے کو اطلاع دی ہے۔

(جاری ہے)

کوساچیو وف نے ہفتے کو کہا کہ ’’ہمیں ایران کے ساتھ موجودہ مؤثر مواصلاتی ذرائع کی مدد سے جلد سے جلد اس معلومات کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہے، اگر اس کی معلومات کی تصدیق ہو جاتی ہے تو روس کو اس بات کا یقینی بنانا ضروری ہے کہ ایران ہمارے شہریوں کے حقوق کا احترام کرے۔

ہمارے شہریوں کو مغربی ممالک اور ایران کے درمیان جاری سیاسی رسہ کشی میں یرغمال نہیں بنایا جانا چایئے۔

متعلقہ عنوان :