بارسلونا ، سمگلر کی وگ سے 34 ہزار ڈالر کی کوکین برآمد

ٓسمگلر بگوٹا سے آ رہا تھا جس کے سر پر ٹیب سے چپکا ہوا کوکین کا ایک پیکٹ برآمد کیا، پولیس

ہفتہ 20 جولائی 2019 19:52

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) سپین کے شہر بارسلونا میں ایئرپورٹ حکام نے ایک ایسے کولمبین شہری کو گرفتار کیا ہے جس نے قریباً ایک پاؤنڈ کوکین اپنی وگ میں چھپا رکھی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کو سمگلر پر اس لیے شک ہوا کیونکہ وہ بہت پریشان دکھائی دے رہا تھا اور اس کے سر پر لگی وگ کا سائز بھی غیر معمولی تھا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی اہلکاروں نے سمگلر سے تفتیش شروع کی اور اس کے سر پر ٹیپ سے چپکا ہوا ایک کوکین کا پیکٹ برآمد کر لیا جس کا وزن آدھا کلو گرام تھا جس کی مارکیٹ میں قیمت 34 ہزار ڈالرز یا 30 ہزار یورو ہے۔پولیس نے اسے آپریشن ٹوپی یعنی آپریشن وگ کا نام دیا ہے۔ سمگلر بگوٹا سے آ رہا تھا۔یورپی یونین کی ایک رپورٹ کے مطابق سپین یورپی یونین میں کوکین استعمال کرنے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر آتا ہے۔ اس فہرست میں برطانیہ کا پہلا نمبر ہے اور اس کے بعد ہالینڈ، ڈنمارک، فرانس اور آئر لینڈ آتے ہیں۔