ٹام کروز نیوی کے فائٹر پائلٹ کے روپ میں کردار نبھانے کو تیار

ہفتہ 20 جولائی 2019 19:52

ٹام کروز نیوی کے فائٹر پائلٹ کے روپ میں کردار نبھانے کو تیار
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) ہالی ووڈ سپر سٹار ٹام کروز ایکشن سے بھرپور فلم ’’ٹاپ گن، میورک‘‘ میں امریکی نیوی کے فائٹر پائلٹ کے روپ میں جلوے دکھائیں گے۔ فلم کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی شائقین میں مقبول ہوگیا اور فلم کا انتظار بے چینی سے کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے کی پہلی فلم ٹاپ گن 1986 میں ریلیز ہوئی تھی، جسے شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ ایکشن سے بھرپور فلم اگلے سال جون میں ریلیز کی جائیگی۔ ٹام کروز کا کہنا ہے کہ فلموں میں بہت کردار کئے‘ تاہم اس کردارکو کرنے کیلئے میں نے سب سے زیادہ محنت کی ہے، باقاعدہ جہازاڑانے کی ٹریننگ بھی کی ،میں بہت اچھا پائلٹ تو نہیں بن سکا تاہم اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے میں کامیاب ہوں۔

متعلقہ عنوان :