پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رکھنے کیلئے لڑ رہا ہوں،قرار داد کا سامنا کرونگا، چیئرمین سینٹ

آئین میں چیئرمین یاڈپٹی چیئرمین کوہٹانے کیلئے عدم اعتمادکی تحریک کاکوئی تصور موجود نہیں،اپوزیشن کو خط

ہفتہ 20 جولائی 2019 20:03

پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رکھنے کیلئے لڑ رہا ہوں،قرار داد کا سامنا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کے خط کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ میں پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رکھنے کیلئے لڑ رہا ہوں،میں قرارداد کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کے خط کا جواب دے دیا،چیئرمین سینیٹ کی جانب سے اپوزیشن کی7پارلیمانی رہنمائوں کو خط کے ذریعے جواب دیا گیا،چیئرمین سینیٹ کا جواب 3 صفحات پرمشتمل ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ آئین میں چیئرمین یاڈپٹی چیئرمین کوہٹانے کیلئے عدم اعتمادکی تحریک کاکوئی تصور موجود نہیں، میں پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رکھنے کیلئے لڑ رہا ہوں،بطور نگراں چیئرمین سینیٹ کی رولنگ کے تحفظ کیلئے لڑ رہا ہوں،میں قرارداد کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں ،خط میں کہا گیا ہے کہ ہم یقینی بنائیں اس سارے عمل کے دوران ہمارا رویہ چیئرکی رولنگ کی حرمت کمزورنہ کرے،اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ سینیٹ کی ملک اور بیرون ملک حرمت کیلئے کھڑا ہوں، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور چیئرمین کی رولنگ کی جنگ لڑ رہا ہوں اپو زیشن کی ہر قرار داد کا سامنا کر وں گا ۔

متعلقہ عنوان :