مبینہ ویڈیو سکینڈل:پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری نے ویڈیواصل قراردیدی

ہفتہ 20 جولائی 2019 20:03

مبینہ ویڈیو سکینڈل:پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری نے ویڈیواصل قراردیدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) جج ارشد ملک کے مبینہ ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری نے ویڈیواصل قراردیدی، آڈیواورویڈیوبھی درست قرار دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق جج ارشد ملک کے مبینہ ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ ایف آئی اے کوموصول ہو گئی ،پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری نے ویڈیواصل قراردیدی ،ایف آئی اے کا کہناہے کہ فرانزک میں تصاویراورآوازکاتعین بھی کرلیاگیاہے،فرانزک رپورٹ کے مطابق آڈیواورویڈیوبھی درست قرار ہیں، ویڈیو کو ایڈٹ نہیں کیا گیا ،ایف آئی اے نے فرانزک رپورٹ کوتفتیش کاحصہ بنادیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :