Live Updates

قبائلی اضلاع میں انتخابات ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

ہفتہ 20 جولائی 2019 20:19

قبائلی اضلاع میں انتخابات ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) قبائلی اضلاع میں ہونے والے تاریخی انتخابات پر پوری پاکستانی قوم کی نظریں جمی ہیں جس کا اظہار ٹوئٹر پر نظر آیا۔دنیا بھر سے پاکستانیوں نے ’’ووٹ فار بیٹ‘‘ کو ٹاپ ٹرئنڈ بنا دیا ہے اور لوگ اس کے بارے میں ٹویٹ کر رہے ہیں جبکہ ’’فاٹا الیکشن‘‘ کا ٹرینڈ بھی تیزی سے اوپر آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے تمام نشستوں کے لیے امیدوار میدان میں اتار رکھے ہیں۔یاد رہے کہ قبائلی اضلاع کے عوام پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے جن میں 2 خواتین سمیت 285 امیدوار امیدوار نے حصہ لیا الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 2801834 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1671308 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1130529 ہے۔پولنگ کا عمل شام 5 بجے ختم ہوا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات