Live Updates

38 پسنجر ٹرینیں چلا کر پسنجر ٹرینوں کا ٹارگٹ پورا کرلیاہے، شیخ رشید احمد

میانوالی ایکسپریس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان نے کیا،پہلے ہی دن میانوالی ایکسپریس ٹرین کی ایکوپینسی 110 فیصد رہی ریلوے میں ڈرائیورز کی بھرتی کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوبہترین کارکردگی کے حامل ریٹائرمنٹ کے قریب ڈرائیورز کو ایک سالہ کنٹریکٹ پر رکھے ریلوے میں ڈرائیوروں کی بھرتی کے پروسس میں کچھ دیر ہے جس کی وجہ سے یہ فیصلہ عمل میں لایاگیاہے،وفاقی وزیرریلوے کی پریس کانفرنس

ہفتہ 20 جولائی 2019 20:29

38 پسنجر ٹرینیں چلا کر پسنجر ٹرینوں کا ٹارگٹ پورا کرلیاہے، شیخ رشید ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) 38 پسنجر ٹرینیں چلا کر پسنجر ٹرینوں کا ٹارگٹ پورا کرلیاہے۔ میانوالی ایکسپریس کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کیا اور پہلے ہی دن میانوالی ایکسپریس ٹرین کی ایکوپینسی 110 فیصد رہی۔ ریلوے میں ڈرائیوروں کی بھرتی کے لیے چیف ایگزیکٹوآفیسرمحمد آفتاب اکبر کی سربراہی میںایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوبہترین کارکردگی کے حامل ریٹائرمنٹ کے قریب ڈرائیورز کو ایک سالہ کنٹریکٹ پر رکھے گی کیونکہ ریلوے میں ڈرائیوروں کی بھرتی کے پروسس میں کچھ دیر ہے جس کی وجہ سے یہ فیصلہ عمل میں لایاگیاہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے فریٹ سیکٹر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پانچ نئی فریٹ ٹرینیں چلائی جائیں گی ۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دیانتداری کی وجہ سے دنیا کے بڑے ادارے پاکستان ریلوے کو ٹھیک کرنے کے لیے تیار ہیں اور ہماری ورکشاپس کو جوائنٹ وینچر کے تحت چلانے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے نے ریونیوکی مد میں تقریباً55 ارب روپے کمائے ہیںاورپانچ ارب روپے ریلوے کا خسارہ کم کیاہے ۔ریلوے میںمسافروںکی تعداد 60 لاکھ سے بڑھ کراگست کے مہینے میں 70 لاکھ ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹرینوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور وزارت ِپلاننگ ڈویژن کے وزیرخسروبختیار نے وعدہ کیاہے کہ اپ گریڈ ہونے والی ٹرینوں کے لیے فنڈز جاری کیے جائیںگے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اب ہماری معاشی حالت بہترہورہی ہے وزیر اعظم پاکستان کی اجازت سے اگلے چھ ماہ میںریلوے ملازمین کے لیے 10 فیصد انکریمنٹ کا اضافہ کیاجائے گا۔ ریلوے میں ٹی ایل اے ملازمین کو ریگولر کرنے کے لیے فوری ہدایات جاری کردی ہیں اور عید سے پہلے پہلے واشنگ لائن کے مزدوروں کو ریگولر کردیاجائیگا ۔وفاقی وزیر ریلوے نے رائل پام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ رائل پام ممبران کو پہلے سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

فیصلے کی بنیاد پرہمارے پاس 90 دن کا وقت ہے اور انٹرنیشنل کمپنیز اس پروجیکٹ میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ہم نے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو رائل پام کے معاملات کو حتمی شکل دے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ حادثات کی روک تھام کے لیے لوکوموٹیوز پر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیاہے اورآج ایک لوکوموٹیو میں آزمائشی طور پر کیمرہ نصب کردیاجائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات