علی رضا عابدی قتل کیس: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

ہفتہ 20 جولائی 2019 20:29

علی رضا عابدی قتل کیس: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تین ملزمان کی درخواست ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے علی رضا عابدی قتل کیس میں تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں رہنما ایم کیو ایم اور قومی اسمبلی کے سابق رکن علی رضا عابدی کے قتل کیس میں ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان پر سہولت کاری کے شواہد موجود ہیں ضمانت پر رہائی کا حکم نہیں دے سکتے، ملزمان میں ابوبکر، محمد غزالی اور فاروق شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی ڈیفنس فیز 5 کے علاقے خیابان غازی میں ان کے گھر کے باہر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھاپولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ قرار دیا تھا۔#