حکومت پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الائونس کی منظوری دے دی

ہفتہ 20 جولائی 2019 20:46

حکومت پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) حکومت پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الائونس کی منظوری دے دی جس کے مطابق گریڈ ایک سے سولہ کے سرکاری ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد جبکہ گریڈ 17 تا 20 تک کے ملازمین کو 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سیکرٹری کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات میں حکومت پنجاب کے تمام سرکاری محکمہ جات کے سربراہان کو کہاگیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف الائونس 2019ء کی منظوری دی گئی ہے جوکہ یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا جبکہ کنٹریکٹ ملازمین اور (لم سم) تنخواہ لینے والے سرکاری ملازمین مستفید نہ ہوسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :