اورکزئی:ووٹر لے جانے والی گاڑی کو حادثہ 2افراد جان بحق8 زخمی

پولیس اور سیکورٹی فورسز نے امدادی کاروائی میں حصہ لیا زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل

ہفتہ 20 جولائی 2019 20:51

اورکزئی:ووٹر لے جانے والی گاڑی کو حادثہ 2افراد جان بحق8 زخمی
اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) ووٹر لے جانے والی گاڑی کو حادثہ 2افراد جان بحق۔8افراد زخمی۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے امدادی کاروائی میںخصہ لیا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل۔قبائلی ضلع اورکزئی کے حلقہ پی کی110کے امیدوار ملک حبیب نور کے ووٹر کو ضلع ہنگو سے اورکزئی ضلع کے اپر تحصیل کے ہیڈکوارٹر غلجو میں قائم پولنگ سٹیشنوں کو لے جانے والی پک اپ گاڑی نمبر 5908یخ کنڈو کے مقام پر ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے کہری کھائی میں جا کہری ۔

(جاری ہے)

جس سے اورکزئی پولیس ذرائع کے مطابق دو افراد ظاہر شاہ ولد حبیب اللہ۔ حیات خان ولد معین شاہ قوم علی خیلجان بحق۔ جبکہ 8افراد الف خان۔۔عبدالقیون۔۔سید گلاب۔۔ مسعود خان۔۔عبداللہ۔۔ نورزادہ۔۔نور محمد۔۔ غازی رحمن۔۔اور ڈرائیور محمد قاسم زخمی ہوئی ۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دے گئے۔ خادثہ کی اطلاع ملتے ہی اورکزئی پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بروقت امدادی کاروائی کر کے زخمیوں کو گہری کھائی سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیے۔