Live Updates

حکومت چیئر مین سینیٹ کے انتخاب سے فرار حاصل کررہی ہے ، احسن اقبال

حکومت کے پاس کوئی معاشی ایجنڈا نہیں ہے ، یہ آئی ایم ایف سے ادھار کی ٹیم لی ہوئی ہے ، لاہور میں پریس کانفرنس

ہفتہ 20 جولائی 2019 20:59

حکومت چیئر مین سینیٹ کے انتخاب سے فرار حاصل کررہی ہے ، احسن اقبال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت چیئر مین سینیٹ کے انتخاب سے فرار حاصل کررہی ہے ، سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہے ، چیئر مین سینیٹ کو تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد اخلاقاً ویسے ہی مستعفی ہوجانا چاہئے تھا۔حکومت کے پاس کوئی معاشی ایجنڈا نہیں ہے ، یہ آئی ایم ایف سے ادھار کی ٹیم لی ہوئی ہے ، تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن گرفتاریوں کی صورت میں اپنی متبادل قیادت تیار رکھے گی اور قیادت کا خلانہیں پیدا ہونے دیگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی میڈیا سنسر شپ کی وجہ سے ہزاروں صحافی بے روز گار ہوچکے ہیں ، ہم اس میڈیا سنسر شپ کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھا کہ میر حاصل بزنجو چیئر مین سینیٹ ہونگے ، ہم حکومت سے فوری سینیٹ کا اجلاس بلانے کامطالبہ کرتے ہیں ، حکومت چیئر مین سینیٹ کے انتخاب سے فرار حاصل کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم انتقامی کارروائیوں سے گبھرانے والے نہیں ہیں ، ن لیگ لاہور اسلام آباد میں جلسہ کرے گی، شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے ،چیف جسٹس ویڈیو سکینڈل آنے کے انصاف کریںاور نواز شریف فوری رہا کیا جائے۔

حکومت کے پاس کوئی معاشی ایجنڈا نہیں ہے ، یہ آئی ایم ایف سے ادھار کی ٹیم لی ہوئی ہے ، جس دن پاکستان کی معیشت ڈوبے گی یہ لوگ اپنے بریف کیس پکڑیں گے اور اپنے نوکری پر چلے جائیں گے اور عمران خان بھی اپنے بچوں کے پاس لندن میں چلے جائیں گے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پہلے وعدہ کیا گیا تھا کہ 50لاکھ گھربنائے جائیںگے اور اب تین سال میں 18ہزار گھر بنائے جارہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات