لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی منشیات کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے اعداد شمار جاری

رواں سال کے پہلے 06 ماہ کے دوران3195ملزمان گرفتار،3158مقدمات درج

ہفتہ 20 جولائی 2019 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) لاہور پولیس نے رواں سال کے پہلے 06 ماہ کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی3195ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 3158مقدمات درج کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران سٹی ڈویڑن نی689، کینٹ ڈویڑن588، سول لائن ڈویڑن454، صدر ڈویڑن433، اقبال ٹاؤن ڈویڑن346جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویڑن نی648مقدمات درج کئے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سی1516کلوگرام سے زائدچرس،38کلو 872گرام ہیروئن،86کلو گرام سے زائد افیون اور35ہزار362 بوتلیں شراب بھی برآمدکی گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ نئی نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنا پولیس سمیت ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اشفاق خان نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف بھی سخت اقدامات عمل میں لا رہے ہیں۔ نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنانے والے سماج دشمن عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ شہری نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔