لیہ پولیس کی کاروائیاں،04جواری ، 3منشیات فروش ملزمان گرفتار

ہفتہ 20 جولائی 2019 21:21

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) اسلحہ ناجائز ،جواء ،منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف لیہ پولیس کی کاروائیاں،04جواری ، 3منشیات فروش ملزمان گرفتار ،مقدمات کا اندراج ،ڈبل بیرل بارہ بور رائفل ،54لیٹر شراب ،126گرام چرس جبکہ 5060روپے جوئے پر لگی رقم برا?مد۔ترجمان لیہ پولیس ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلحہ ناجائز ،جوائ اور منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف لیہ پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں ،تھانہ پیر جگی پولیس کے سب انسپکٹر محمد ریاض اور اے ایس ا?ئی محمد طاہر نے انسپکٹر حامد نعیم کے سر براہی میں دو منشیات فروشوں کوگرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے 126گرام چرس اور 24لیٹر شراب برا?مد کر لی جبکہ تھانہ چوک اعظم پولیس نے منشیات فروش جان محمد کے قبضہ سے 30لیٹر شراب برا?مد کر لی ،ایک اور کاروائی کے دوران تھانہ کروڑ کے تفتیش افسر محمد رمضان سب انسپکٹر نے جوئے کے اڈے پر کامیاب ریڈ کرکے 04کس ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے 5060روپے دائو پر لگی رقم ،02عدد موبائل او ر 01عدد موٹر سائیکل برا?مد کر لی جبکہ تھانہ چوبارہ میں تعینا ت اے ایس ا?ئی محمد نواز نے مخبر کی اطلاع پر ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلا ف کاروائی کرتے ہوئے ملزم ممتاز کو گرفتارکر لیا جس کے قبض سے ایک عدد 12بور ڈبل بیرل رائفل بر ا?مد کر لی،تمام ملزمان کو گرفتا ر کر لیا گیا ہے جن کے خلا ف امتناع منشیات ایکٹ ،قمار بازی ایکٹ اور اسلحہ ا?رڈینینس کے تحت مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ہے ،ملزمان سے مزید تفتیش بھی جاری ہے ،پولیس افسران کا کہنا ہے کہ مثالی پر امن معاشرے کے قیام کیلئے عوام کے تعاون سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں ،سماج دشمن عناصر و کیفر کردار تک پہنچا کر ضلع کو امن کو گہوارہ بنائیں گے۔