نہری پانی کی چوری سنگین جرم ہے،ڈپٹی کمشنر بہاول نگر

ہفتہ 20 جولائی 2019 21:21

بہاول نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر بہاول نگر شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ نہری پانی کی چوری ایک سنگین جرم ہے اور اس کی روک تھام کے لیے محکمہ انہار اورپولیس کو مربوط لائحہ عمل کے تحت ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور بڑے چوروں پر مضبوط ہاتھ ڈال کر قانون کے شکنجہ میںلا کر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے تو دوسروں کے لیے بھی مثال قائم ہوگی اور پانی چوری کا سلسلہ بھی رک جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے نہری پانی کی چوری کے تدارک اور روک تھام سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد،اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عبدالجبار گجر،اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد راشد اقبال ،اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس احمد سلیم کے علاوہ ڈی ایس پی لیگل محمد خان جوئیہ، انچارج سپیشل برانچ ارشد زمان رتیکا، محکمہ انہار کے ایکسیئن حضرات ،ڈسڑکٹ پبلک پراسیکیوٹراور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انہار ،پولیس اور انتظامیہ کے مابین کوارڈی نیشن کی بہتری پر زور دیتے ہوئے پانی چوری کا جائزہ اجلاس ہرماہ باقاعدگی سے منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔اجلاس میں محکمہ انہار نے پانی چوری کے واقعات پرتفصیلی رپورٹ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :