مریم نواز کی پیشی کے وقت لیگی کارکنوں پربدترین تشدد قابل مذمت ہے،شیرازخان

کنٹینرکی پیشکش کر نے والوں نے ڈنڈا بردار فورس استقبال کیلئے بھیج دی جمہوریت کے نام پر بد ترین سول آمریت قائم ہے،سابق ممبر صوبائی اسمبلی کی گفتگو

ہفتہ 20 جولائی 2019 21:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) مسلم لیگ (ن)کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا شیراز خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پراظہارر یکجہتی کے لئے آنے والے پارٹی رہنمائوںاور کارکنوں پر بد ترین ریاستی تشدد اور کریک ڈائون کیا گیاجو قابل مذمت ہے کنٹینرکی پیشکش کر نے والوں نے ڈنڈا بردار فورس استقبال کے لئے بھیج دی جمہوریت کے نام پر بد ترین سول آمریت قائم ہے اپوزیشن کو اپنا جمہوری حق استعمال کر نے کی اجازت نہیں دی جارہی تبدیلی سرکار سے بہتری کی اٴْمید رکھنے والوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ خیبر پختونخوا کی حالت دیکھ لیں جہاں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اپنا چھٹا سال مکمل کر رہی ہے مگر حالات پہلے سے بھی بدتر ہو گئے ہیں غریب آدمی دو وقت کی روٹی کوترس رہاہے تبدیلی کے نام پر عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار اٴْنہوں نے گزشتہ روزغازی آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر پیپلز لیبر بیورو خیبر پختو نخوا کے صدر اسلم عادل بھی موجود تھے شیرازخان نے کہا کہ مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پارٹی رہنمائوںاور کارکنوں پر ریا ستی وسائل اور حکومتی مشینری کابے دریغ استعمال کیاگیا اٴْنہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آنے والے پر امن کارکنوںکے خلاف بد ترین ریاستی تشددقبل مذمت ہے پاکستان کو پولیس سٹیٹ بنانے سے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی اور بے توقیری ہوئی ہے ۔