سعودی عرب کا پاکستان کو تحفہ، 3.2ارب ڈالر کا ادھارتیل دینے کے اعلان کے بعد پہلا تیل بردار بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

سعودی عرب کا تیل بردار جہازپاکستان پہنچنے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 20 جولائی 2019 20:37

سعودی عرب کا پاکستان کو تحفہ، 3.2ارب ڈالر کا ادھارتیل دینے کے اعلان کے ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 20جولائی 2019ء) سعودی عرب نے پاکستان کو مشکل حالات میں بڑا تحفہ دے دیا۔ سعودی عرب نے گزشتہ ماہ پاکستان کو 3.2ارب ڈالر کا خام تیل دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج سعودی عرب کا تیل بردار جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا تیل بردار جہازپاکستان پہنچنے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

پاکستان کو سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز ہوگیا، اسی باعث رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، جبکہ اگلے ماہ سے ممکنہ طور پر قیمتوں میں کمی کی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کے آغاز کے باعثپاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے فراہم کردہ ادھار تیل کی ادائیگی جلد کرنے کی کوئی پابندی نہیں، 3 سال کے دوران پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی سے 9 ارب 60 کروڑ ڈالرز کا فائدہ ہوگا، معیشت کی صورتحال بہتر ہونے پر ہی ادھار تیل کی رقم کی ادائیگی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشکل معاشی حالات میں سعودی عرب ایک مرتبہ پھر سے پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہو گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب کی ادھار تیل کی رقم کی فوری ادائیگی نہیں کرنا ہوگی۔ سعودی عرب کی جانب سے فراہم کردہ ادھار تیل کی ادائیگی جلد کرنے کی کوئی پابندی نہیں۔ 3 سال کے دوران پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی سے 9 ارب 60 کروڑ ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔ معیشت کی صورتحال بہتر ہونے پر ہی سعودی عرب کو ادھار تیل کی رقم کی ادائیگی کی جائے گی۔