وارڈنز نے ٹرک ڈرائیورزسے رقم بٹورنے والے دو جعلساز پکڑ لیے

ملزمان انشورنس ٹکٹس کی مد میں ہزاروں روپے وصول کرتے تھے، ترجمان

ہفتہ 20 جولائی 2019 21:53

لاہور۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) وارڈنز نے ٹرک ڈرائیورز کو بلیک میل کرتے ہوئے رقم بٹورنے والے دو جعلساز پکڑ لیے، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ملزمان ٹرک ڈرائیورز سے انشورنس ٹکٹس کی مد میں ہزاروں روپے وصول کرتے تھے۔ملزمان فی ٹرک دو سے چار ہزار روپے تک وصول کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ٹرک ڈرائیورز کی شکایت پر وارڈنز نے خفیہ ریکی کرتے ہوئے ملزمان کوپکڑ لیا،ملزمان ذوالفقار اور رحیم کا تعلق چوہنگ سے ہے،ملزمان کے قبضہ سے جعلی لیٹر، انشورنس کی ٹکٹس برآمدہوئے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹاون میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی ہے اور ملزمان حوالات میں بند ہیں۔شہریوں سے دھوکہ دہی اور جعل سازی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :