صوابی جہانگیرہ روڈ پر فلائنگ کوچ اور پولیس وین کے درمیان تصادم ،دس افراد زخمی ہو گئے

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:55

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) صوابی جہانگیرہ روڈ پر فلائنگ کوچ اور پولیس وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور اور آر ایچ سی کھنڈہ کو منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوابی انٹر چینج کے قریب جہانگیرہ روڈ پر فلائنگ کوچ اور پولیس وین کے مابین خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کوچ اور پولیس وین میں سوار دس افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں مرہم پٹی و طبی امداد کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کر دیئے گئے ۔