جرائم پیشہ عناصر کیخلاف چنیوٹ پولیس متحرک ،ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ہونے پر خواتین سمیت 17 ملزمان گرفتار

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:55

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) جرائم پیشہ عناصر کیخلاف چنیوٹ پولیس متحرک ،ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ہونے پر خواتین سمیت 17 ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ڈی پی او سید حسنین حیدر کی ہدایت پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کیخلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپے مارے اور ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ہونے پر خواتین سمیت 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مختلف علاقوں سے 9 منشیات فروشوں کے قبضہ سے دس کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد ہوئی ۔ ناجائز اسلحہ میں ملزمان کے قبضہ سے 5 پسٹل ، رپیٹر، رائفل اور بندوق برآمد ہوئی ۔ ضلع کے مختلف تھانوں میں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائیگی اور چنیوٹ کو معاشرتی ناسوروں سے پاک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :