مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:55

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 160روپے اور قیمت فروخت160.50روپے پر بدستور برقراررہی تاہم یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 179.80روپے سے کم ہو کر179روپے اور قیمت فروخت182روپے سے کم ہو کر181.50روپے ہو گئی اسی طرح 1.30روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 200.30روپے سے کم ہو کر199.50روپے اور قیمت فروخت202.80روپے سے کم ہو کر201.50روپے پر آ گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر45پیسے بڑھ گئی جبکہ اسی مدت میں یورو کی قدر میں استحکام رہا تاہم برطانوی پونڈ کی قدر میں50پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ۔

متعلقہ عنوان :