پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس اور پنجاب پولیس شہریوں کو تحفظ اور بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے آپس میں ہم آہنگی رکھے ، اے آئی جی منظور سرور چوہدری

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول منظور سرور چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس اور پنجاب پولیس ہائی ویز کے مقامات پر شہریوں کو تحفظ اور بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے آپس میں ہم آہنگی رکھے تاکہ جرائم پیشہ عناصر سے معاشرے کو پاک کیا جا سکے تاہم پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے قیام کا مقصد شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ہائی ویز پر جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو روکنا ہے جبکہ شہریوں کو ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا بھی پولیس کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پٹرولنگ راولپنڈی ریجن کے ایس پی راجہ شاہد نذیر ، سی پی او راولپنڈی ڈی آئی جی رانا فیصل اور دیگر کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے پولیس چیک پوسٹ بحریہ کا خصوصی دورہ کیا اور پٹرولنگ پوسٹ پر تعینات افسران اور جوانوں سے خصوصی ملاقاتیں کی اور بحریہ چیک پوسٹ پر پودا لگا کر وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین کمپین کے حوالے سے کام کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راجہ شاہد نذیر ڈی ایس پی شاہد صدیق ڈی ایس پی حاجی شفیق اور ڈی ایس پی محمد سلیم خٹک نے خوش آمدید کہاایڈیشنل آجی نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ہائی ویز پر جرائم کی شرح صفر کرنے کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل شکیل دیں ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کو کڑی محکمانہ سزائیں دیں سابقہ جرائم پیشہ عناصر کاریکارڈ مرتب کرے اور پنجاب پولیس کی مشاورت کیساتھ جرائم میں ملوث افراد کیخلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی عمل میں لائے پٹرولنگ پولیس کے اعلیٰ افسران اپنے علاقے میں گشت کو ہر صورت یقینی بنائے تاکہ شہری بغیر خوف و خطر اپنی نقل و حرکت کرسکیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ہائی ویز پر نظر رکھے ہیلپ لائن کو مزید موثر بنائے جس کے ذریعے شہریوں کو رہنمائوں کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے ایڈیشنل آئی جی کے دورہ کے موقع پرپولیس لائن میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تاہم ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے ملازمین کے مسائل سننے اور انہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے قبل ازیں ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے پولیس کی یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فورس جوانوں کے بغیر اپنا کام نہیں کرسکتی جبکہ فورس کا انحصار اپنے جوانوں پر ہوتا ہے تاہم جوانوں کے مسائل سے واقف ہوں تاہم آنیوالے وقت میں پنجاب ہائی وے پولیس کا نظام مزید بہتر ہو جائیگا۔

دوران ڈیوٹی جو ملازم اچھا کام کریگا اُس کی کارکردگی کو سہراہا جائیگا جبکہ ناقص کارکردگی والوں کیلئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے پنجاب ہائی وے پولیس اسوقت مثالی کام کرلی ہے جس کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہائی وے پٹرولنگ پولیس زیادہ سے زیادہ شہریوں کو تحفظ سمیت سفر سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکے۔