کوئٹہ،ینگ ڈاکٹرز،سینئر رجسٹرارز ایکشن کمیٹی کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ اور وائس چانسلر و یونیورسٹی رجسٹرار کیخلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) ینگ ڈاکٹرز،سینئر رجسٹرارز ایکشن کمیٹی کی جانب سے ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹررحیم خان،جنرل سیکرٹری ڈاکٹرحنیف لونی،ڈاکٹر ظہورشاہ،ڈاکٹر شہزادہ داود بابر اور ڈاکٹر ابراہیم مندوخیل کی قیادت میں 20 جولائی کو یونیورسٹی انتظامیہ اور وائس چانسلر و یونیورسٹی رجسٹرار کیخلاف احتجاجی ریلی منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں ڈاکٹرز نے شرکت کی،احتجاجی ریلی کے شرکا نے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال سے یونیورسٹی تک پیدل مارچ کیا احتجاجی ریلی کے شرکا نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر وائس چانسلر بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز،اور یونیورسٹی رجسٹرار کے خلاف نعرے درج تھے ریلی کے شرکا نے وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ کے ناروا رویے کیخلاف شدید نعرے لگائیںمقررین نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کے خلاف پولیس گردی اور ہاسٹل میں رہائش پزیر ینگ ڈاکٹرز کو زبردستی ہاسٹل سے نکالنے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ وائس چانسلر و رجسٹرار بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کی برطرفی،جونیئر و سینئر رجسٹرارز کے جائز مطالبات اور پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کے ہاسٹل کے مسائل پر عمل درآمد تک ہمارا احتجاج بدستور جاری رہیگارہنماوں نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بروز سوموار 22 جولائی کو حکومت کو دیا گیا وقت ختم ہوجائیگا22جولائی کو کمیٹی میٹنگ کے بعد آئندہ کے احتجاجی لاعمل کا اعلان کیا جائیگا۔