نوشکی، ٹریفک حادثات میں تین افراد زخمی

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:42

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ٹریفک حادثات میں تین افراد زخمی تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب سرمل علاقے میں آرسی ڈی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل حادثے کا شکار جسکے نتیجے دو افراد شدید زخمی ہوئے لیویز فورس نے زخمیوں کو رات گئے سول ہسپتال منتقل کردی اس کے علاوہ دوسرے واقعے ہفتے کے روز شام کے وقت خیصار پل کے قریب ٹوڈی گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کفایت اللہ ولد بشیر احمد قوم ساسولی ساکن غریب آباد شدید زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردی گئی جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے