Live Updates

وزیر اعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے،دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،پرویز خٹک

جمہوریت کے دعویداروں کا اصل چہرہ قوم کو معلوم ہوچکا ہے،آج عمران خان نے طاقتوروں پر ہاتھ ڈالا تو وہ واویلا کررہے ہیں اور یخ رہے ہیں ،جو چور نہیں ان کو کیا خوف ہے جو چور ہوں گے ان سے ایک ایک پائی وصول کی جائے گی، وزیر دفاع متحدہ اپوزیشن سینٹ کے چیرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے باز رہیں ورنہ ان کو اپنی حیثیت کا اندازہ لگ جائے گا، یہ تحریک کبھی بھی کامیا ب نہ ہوسکے گی، مشکلات بہت جلد ختم ہوں گی،تقریب سے خطاب

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:42

وزیر اعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے،دورہ امریکہ انتہائی ..
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے وزیر اعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ پاکستان موجودہ بحرانوں سے جلد نکلے اور غریب عوام کے مسائل اور مشکلات میں کمی آئے ،سابقہ حکمرانوں نے اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر یہ حالت بنائی ،آج عمران خان نے طاقتوروں پر ہاتھ ڈالا تو وہ واویلا کررہے ہیں اور چیخ رہے ہیں ،جو چور نہیں ان کو کیا خوف ہے جو چور ہوں گے ان سے ایک ایک پائی وصول کی جائے گی، متحدہ اپوزیشن سینٹ کے چیرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے باز رہیں ورنہ ان کو اپنی حیثیت کا اندازہ لگ جائے گا، یہ تحریک کبھی بھی کامیا ب نہ ہوسکے گی، مشکلات بہت جلد ختم ہوں گی۔

(جاری ہے)

وہ نوشہرہ میں 200 ملین کی لاگت سے بننے والے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کی سنگ بنیاد ،87 ملین کی لاگت سے نوشہرہ کینٹ بیوٹیفیکشن کا افتتاح اور قاضی میڈیکل سنٹر میں ٹراما سنٹر کے افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ ڈاکٹر محمد نعیم چودھری ،ڈائریکٹر پشاور رانا خلیل احمد، اسٹیشن کمانڈر نوشہرہ بریگیڈئیر نزیر حسین خان ،کینٹ بورڈ ایگزیکٹیو افسیر نوشہرہ عرفان احمد،ممبر ان صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکا خیل ،میاں خلیق الرحمان ، ادریس خٹک، ،قومی اسمبلی میں چیئر مین مجلس قائمہ برائے پیٹرولیم قدرتی وسائل پانی و بجلی ڈاکٹر عمران خٹک بھی موجود تھے ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد نعیم چودھری اور اسٹیشن کمانڈر نوشہرہ بریگیڈئیر نزیر حسین خان نے وزیر دفاع کو جدید کنٹونمنٹ جنرل ہستپال کے تعمیراتی منصوبے اور کینٹ بورڈ بیوٹی فیکشن پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی ۔اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک کا پرتپاک استقبال کیا گیا ،بعد ازاں اخطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔

عمران خان کی بائیس سالہ جدوجہد کامقصد ملک سے کرپشن کاخاتمہ، غریب عوام کی حالت زار بہتر بنانا، میرٹ اور انصاف پر مبنی معاشرے کا قیام تھا۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہاں پر جو بھی حکمران آیااس نے غریب عوام کاسوچا تک نہیں ان کو صرف اور صرف اقتدار کے مزوں سے مطلب تھا۔ تحریک انصاف ہی اس ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے جس سے عوام کو بہت سی امیدیں ہیں عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور اپنی کارکردگی سے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ہم دوسروں کے مینڈیٹ کابھی احترام کرتے ہیں مگر اوچھے ہتھکنڈوںکا بھرپور مقابلہ کریں گے، جمہوریت کے دعویداروں کا اصل چہرہ قوم کو معلوم ہوچکا ہے۔دوسروں پر الزام لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں۔ملک کی موجودہ کمزور معاشی صورت حال سابقہ حکمرانوں کی لوٹ مار اور کرپشن کی وجہ سے ہمیں ورثے میں ملی۔

ملک کو مستحکم کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو کچھ سخت فیصلے کرنے پڑھ رہے ہیں۔ وفاقی حکومت مہنگائی کے جن پر بہت جلد قابو پالے گی۔ تحریک انصاف نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپشن کے خلاف پہلے بھی جہاد کیا اب بھی کریں گے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی شروع دن سے یہ خواہش رہی کہ ملک کے تمام وسائل غریب عوام پر خرچ ہوں۔

تعلیم صحت سمیت تمام اداروں کی بحالی ہماری پہلی ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست کا محور غریب عوام ہیں۔سابقہ حکمرانوںنے اپنے دور ے حکومت میں غریب عوام کاسوچا تک نہیں۔ اسی وجہ سے عوام نے ان مفاد پرست سیاست دانوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے مسترد کرکے نظام کی تبدیلی کے لیے تحریک انصاف اور عمران خان کو ووٹ دیا۔ عوام کو اپنے فیصلے پر مایوسی نہیں ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ کچھ عرصہ مشکلات ضرور ہوں لیکن وزیر اعظم عمران خان ملک کو اپنے پائوںپر کھڑا کرکے دم لیں گے۔پرویز خان خٹک نے کہا کہ کرپشن نے اس ملک کی بنیادوںکو کھوکھلا کردیا ہے۔ یہ ملک مذید بحرانوں کو متحمل نہیں ہوسکتا۔ اب اس ملک میں کرپشن اور کمیشن کا دور نہیں چلے گا۔ ملکی دولت لوٹنے والوں کوانجام تک پہنچائیں گے۔ اورا ن سے عوام کی ایک ایک پائی وصول کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ کرپٹ سیاست دان احتساب کانام سنتے ہی کیوں ڈرنے لگتے ہیں اگریہ اتنے صاف ہیں تو خود کواحتساب کے لیے پیش کریں ۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان واحد لیڈر جن کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے ۔ عمران خان کا ذاتی ایجنڈاصرف اور صرف غریب عوا م کی زندگی میں بہتر لانا ہے۔ عمران خان اداروں کو طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں ۔

اوروزیر اعظم عمران خان کا یہ خواب ضرور شرمند تعبیر ہوگا۔ پاکستان کی بہتر خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ اور پاکستانیوںکو پوری دینا میں عزت ملے گی۔ بیرون ممالک کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ جس سے پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہوگی اور ملک اور عوام ترقی کریں گے پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے بحثیت وزیر اعلی میں نے صوبے میں اصلاحات لاکر اداروں کی بحالی اور صوبے کی ترقی پر توجہ دی جس کے ثمرات عوام نے دیکھیں اور یہی وجہ ہے کہ 2018 انتخابات میں عوام نے پی ٹی ائی کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب کیا ہم نے پولیس کو فورس بنا یا قبائل کو صوبے میں ضم کیا تعلیم صحت پر اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ دی ،اب یہی ایجنڈا وفاقی حکومت کا بھی ہے پرویز خٹک نے عوام کے مسائل بھی سنیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات