تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یاپولیس نے اغوا کی گئی لڑ کی کو با زیا ب کرالیا

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) تھانہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے سیکٹر آئی ایٹ ون سے اغو ا ء ہو نے والی لڑ کی کو با زیا ب کر کے اس وقوعہ میں ملوث ایک عورت سمیت 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، پولیس کی بر وقت کا رروائی پر لڑ کی کے والدین نے پولیس کی کا وشوں کی تعریف کی ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطا بق مسمی محمد اسماعیل نے درخو است دی کہ اس کی بیٹی صباء کو کسی نامعلوم شخص نے اغواء کر لیا ہے ،تھانہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے مقدمہ نمبر357 مورخہ17-07-2019زیر دفعہ 365ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ، ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی ہد ایت پر ایس پی انڈسٹر یل ایر یا صا عدعزیز نے مغویہ کی بازیا بی اور ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ڈی ایس پی انڈ سٹر یل ایریا فدا حسین ستی کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا ، سب انسپکٹر عاشق شاہ ، اے ایس آئی سید ابر ار شاہ معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ، پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان احسن شریف میر ولد محمد شریف سکنہ گلی نمبر 5محلہ راجہ ٹکہ خا ن بہا رہ کہو اسلام آ باد ، محمد فیصل ولد ذوالفقار سکنہ ڈہو ک موہر ی ٹیو ب ویل کا لو نی بہا رہ کہو اسلام آ باد اور مسما ةلا ئبہ دختر ظفر سکنہ نین سکھ بہا رہ کہو اسلام آباد کو ٹر یس کرکے گرفتار کرکے مغویہ کوبازیاب کرا لیامزید قانونی کارروائی ضابط عمل میں لائی جا رہی ہے ،ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کی پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :