وزیراعلیٰ کا نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا دورہ ،ای لائبریری ، ڈیجیٹل لرننگ روم اور آڈیٹوریم کا معائنہ کیا

عثمان بزدار کراٹے کی تربیت حاصل کرنیوالے بچوں میں گھل مل گئے ،شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:11

وزیراعلیٰ کا نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا دورہ ،ای لائبریری ، ڈیجیٹل ..
لاہور۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ہفتہ کونشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ سپورٹس کمپلیکس میں قائم ای لائبریری گئے اور ڈیجیٹل لرننگ روم اور آڈیٹوریم کا معائنہ کیااور وہاں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی نے ای لائبریری میں نوجوانوں سے ملاقات کی ۔

وزیر اعلی نے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہی- آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو بتائیں فوری حل کروں گا ‘ نوجوانوں کی جانب سے کتابوں کی تعداد میں اضافے کے مطالبے پر وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کتابوں میں اضافے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے ای لائبریری کی ممبر شپ بھی لی۔

وزیر اعلی نے ان ڈور جیمنیزیم کا بھی دورہ کیا اور کھیلو ںکی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی نے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایااور ان کی کارکردگی کی تعریف کی-وزیر اعلی کراٹے کی تربیت حاصل کرنے والے بچوں میں گھل مل گئے۔ وزیر اعلی نے مختلف کھیلوںمیں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ وزیر اعلی نے وہیل چیئر ایشیا کپ ٹی 20 کا فائنل جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا۔

وہیل چیئر ایشیا کپ ٹی 20 کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو شکست دی تھی۔ وزیر اعلی نے سنوکر ٹیم ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑیوں میں بھی نقد انعام تقسیم کئے -وزیر اعلی نی72 ویں پنجاب گیمز 2019ء میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی نقد انعام دیئی-وزیر اعلی نے پی ڈی ایم اے کے موبائل کمیونیکیشن آفس کا دورہ بھی کیا۔وزیر اعلی نے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کا بھی دورہ کیااور تیراکوں کیلئے سہولتوں کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلی نے سوئمنگ کمپلیکس میں جم کا بھی معائنہ کیا - وزیر اعلی نے کمپلیکس میں دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سہولتوں کا مشاہدہ کیا -وزیراعلی نے کہا کہ صوبے بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سٹیڈیمز بنائے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملیں گے۔انہو ںنے کہا کہ نئے پاکستان میں نوجوانوں کیلئے کھیل کے مواقع کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیاں نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بھی کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی-وزیر اعلی نے کھیلوں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سہولیات پر کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اورمتعلقہ حکام موقع پر جا کر کام کا جائزہ لیں -سیکرٹری سپورٹس نے وزیر اعلی کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے بریفنگ دی-صوبائی وزراء تیمور بھٹی، ہاشم جواں بخت، پیر سید سعید الحسن شاہ، میاں خالد محمود، وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔