کراچی، رینجرز کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) پاکستان رینجرزسندھ نے کراچی کے علاقے سعود آباد میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پاکستان رینجرز(سندھ) کے اعلامیہ کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سعود آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد اسلم عرف لاہوتی اور احمد خان کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے منشیات بھی برآمدکی گئی ہے اور دونوں ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا رینجرز کی جانب سے کسٹم حکام کو اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرتے ہوئے حب چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والے ڈمپر(رجسٹریشن نمبر TAM-251) کی تلاشی کے دوران 16000 کلو گرام غیر ملکی چھالیہ برآمد کرلی گئی۔گرفتار ڈرائیور ندیم احمد کو ڈمپر اور چھالیہ سمیت کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔