غذر اور کوہستان پولیس کا مشترکہ آپریشن، ہندراپ نالے سے اغوا ھونے والے چاروں افراد کوہستان سے بحفاظت بازیاب

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:17

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) غذر پولیس اور کوہستان پولیس کا مشترکہ آپریشن، ہندراپ نالے سے اغوا ھونے والے چاروں افراد کوہستان کے علاقے کھندیاں کے جنگلات سے بحفاظت بازیاب۔ شرپسندوں سے بھاری اسلحہ برآمد، مشترکہ آپریشن 4 دن جاری رہا، غذر پولیس کے مطابق اغوا کاروں کے ساتھ غذر کے ایک شکست خوردہ سیاسی عناصرکا ملوث ہونے کا انکشاف، آپریشن میںکوہستان پولیس کا ایک پلاٹون نے غذر پولیس کے ساتھ بہترین معاونت کیا۔

سکیورٹی اداروں کے ساتھ ایلیٹ فورس نے بھی حصہ لیا، ایس ایس پی غذر فیصل سلطان نے غذر کے صحافیوں کے زمہ دارانہ رویے کی خصوصی تعریف کی اور کہا کہ اس سارے واقعے کے دوران میڈیا کا کردار مثالی رہا۔انہوں نے مزید بتایاکہ اسماعیلی کونسل غذر ، سنی یوتھ غذر ، عمائدین اور عوام کے مشکور ھیں جن کی معاونت اور تعاون ساتھ رہا، غذر کاپر امن ماحول کو کبھی خراب ھونے نھیں دینگے، ایس ایس پی سلطان نے ہندراپ واقے کے حوالے سے ایک گفتگو میں کہا کہ گزدشتہ دنوںہندراپ نالے سے اغوھونے والے چاروں افرادجن میں، علی شیر ولد سردار امان، آفیسر ولی ولد سلیم خان،اکرم علی شاہ ولد محمد عجیب اور عالمگیر ولد اشرف خان کو غذر پولیس اور کوہستان پولیس نے حفاظت بازیاب کرالیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس غذرنے مزید کہا کہ اس سارے واقعے میںکوہستان پولیس اور کوہستانی عوام کا تعاون مثالی رہا اور جس دن یہ واقعہ پیش آیا اسی دن ہی ایس ایچ او فھنڈر اپنی ٹیم کے ہمراں نالہ رولنہ ہوہے اور ڈی ایس پی، ایس ایچ او،ایڈیشنل ایس ایچ او ، و دیگر کی قیادت میں 50 سے زائد پولیس نفری نے مغویوں کی بازیابی کے لیے بھرپور حصہ لیا۔ ڈی آئی جی گلگت دس دن صورتحال سے واقف رھے۔ایس ایس پی غذر کا مزید کہنا تھا کہ مغویوں کے خاندانوں نے صبر کا مظاھرہ کیا اوراسی طرح غذر کے صحافیوں نے اس تمام تر صور ت حال میں زمہ دارانہ کردار ادا کیااور پولیس کے ساتھ دن رات رابطے میں رھے اور عوام تک حقایق سامنے لایے، جو کہ ایک اچھی بات ھے۔

متعلقہ عنوان :