500 اسکوائر یارڈ سے زیادہ کا گھر یا 1000 سی سی سے زیادہ کی گاڑی رکھنے والے لازماً ٹیکس ریٹرن فائل کر نے کے ذمہ دار ہیں

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا بیان

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:19

500 اسکوائر یارڈ سے زیادہ کا گھر یا 1000 سی سی سے زیادہ کی گاڑی رکھنے والے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس کے قانون کے تحت وہ تمام افراد جو 500 اسکوائر یارڈ سے زیادہ کا گھر یا 1000 سی سی سے زیادہ کی گاڑی رکھتے ہیں وہ لازماً ٹیکس ریٹرن فائل کر نے کے ذمہ دار ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ2018 کی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 2اگست 2019 تک توسیع کافائدہ اٹھائیں اور کسی بھی پریشانی سے بچیں۔

متعلقہ عنوان :